BBC News, اردو - صفحۂ اول
Top story - Urdu
لائیو اردوغان: ’اتنی بڑی تباہی کی پیشگی تیاری ممکن نہیں‘، شام میں مشینری کی کمی کے باعث ریسکیو میں تاخیر
ترکی اور شام میں پیر کی صبح آنے والے زلزلے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 11000 سے بڑھ چکی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور عالمی ادارۂ صحت نے خبردار کیا ہے کہ متاثرین کی تعداد دو کروڑ 30 لاکھ سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔
بہار جیل بریک: جب انڈین جیل سے راتوں رات حملے کے ذریعے سینکڑوں قیدی رہا کروائے گئے تھے
انڈیا کی ریاست بہار کے بارے میں میڈیا سروس او ٹی ٹی پر ایک اور ویب سیریز ان دنوں زیر بحث ہے۔ سدھیر مشرا کی یہ ویب سیریز ’جہان آباد آف لو اینڈ وار‘ سونی لِیو پر ناظرین کے لیے پیش کی گئی ہے۔
’قیامت کا منظر تھا، میں سوچنے لگا اپنے بیٹے کو ملبے سے کیسے نکالوں گا؟‘
سبھی والدین کے لیے یہ ایک برے خواب کی طرح ہے کہ ان کا بچہ بیمار ہو اور اُنھیں اسے ہسپتال لے جا کر داخل کروانا پڑے۔
’ملک میں 20 دن کا پیٹرول ہے‘ تو پیٹرول نہ ملنے کی شکایات کیوں؟
ملک میں 20 دن کا پیٹرول ہے تو بعض شہروں میں کچھ پیٹرول پمپ بند کیوں اور کوئی فلنگ سٹیشن کھلا بھی ہے تو پیٹرول ڈلوانے کے لیے طویل قطاروں میں کیوں لگنا پڑ رہا ہے۔
انڈین راہبہ کا وہ کیس جو ورجینیٹی ٹیسٹ کے خلاف فیصلے کی وجہ بنا
انڈیا میں دلی ہائی کورٹ نے خواتین کے کنوارے پن کی جانچ یعنی ورجینیٹی ٹسٹ کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔
جوہری پلانٹ دھماکے سے سونامی کی افواہوں تک، وہ مناظر جنھیں ترکی میں زلزلے سے جوڑا جا رہا ہے
ترکی اور شام میں زلزلے کے بعد بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے مگر اسی دوران انٹرنیٹ پر جعلی اور گمراہ کن مواد کی بھرمار ہوتی جا رہی ہے۔
ایک خفیہ کمرہ جس نے ایک بچی کی جان بچائی
لندن میں چند ہفتوں میں ایک نیلامی ہو رہی ہے اور یہ کہا جا رہا ہے کہ اس فروخت کے پیچھے ایک خاندان کی المناک اور بہادری کی کہانی پوشیدہ ہے۔
مسلمان ماں کی ہندو بیٹیوں کو جائیداد میں حصہ کیوں نہیں ملا؟
انڈیا کی مغربی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں وراثت کا ایک انوکھا معاملہ سامنے آیا ہے جس میں ماں کے اسلام قبول کرنے کے بعد ان کی جائیداد میں ہندو بیٹیوں کے حصے کا تنازع کھڑا ہوگیا۔
پولیس سٹیشن میں 50 سالہ بوائے فرینڈ کے ہاتھوں 17 سالہ لڑکی کا قتل
کیوبا کی وزارت داخلہ کی جانب سے اس واقعے کے بعد صرف اتنا بتایا گیا کہ مجرمانہ ریکارڈ کے حامل ایک 50 سالہ شخص نے تیز دھار آلے سے اپنی 17 سالہ پارٹنر کو قتل کر دیا جو کمیونٹی نیشنل ریوولوشنری پولیس کے سب سٹیشن میں پناہ لیے ہوئے تھی۔
لائیو ملتان میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی، پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر حراست میں
ملتان میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی کے بعد پولیس نے دونوں جماعتوں کے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو ایک دن کے راہداری ریمانڈ پر مری پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ سماعت کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ’یہ رات کو مجھے کسی اہم شخصیت سے ملوانا کے لیے لے جانا چاہتے تھے۔‘
ترکی اور شام میں زلزلہ: کیا قدرتی آفات کے بعد وی آئی پی دورے امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ بنتے ہیں؟
واضح رہے کہ وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے ترکی دورے کے حوالے سے کوئی باقاعدہ اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس دورے کی منسوخی کا اعلان کیا گیا۔
رانی روپ متی، جنھوں نے اپنے شوہر کو شکست دینے والے شخص سے شادی پر زہر پینے کو فوقیت دی
باز بہادر اور روپ متی ایک دوسرے سے لمحہ بھر بھی جدا نہ رہ سکتے تھے۔ باز بہادر رُوپ متی کی محبت میں کچھ ایسے گرفتار ہوئے کہ امورِ سلطنت سے بھی بے نیاز ہو گئے۔
منی ٹرک کے پیچھے لکھا نام جس نے پولیس کو ڈھائی سال سے مطلوب قاتل تک پہنچا دیا
انڈیا کی ریاست گجرات کے ایک گاؤں میں میں یوگیش پٹیل نامی نوجوان نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ اس نے ڈھائی سال کے اندر اپنے چچا اور کزن کا ایک ہی طریقے سے قتل کروایا تھا۔
ترکی اور شام میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی ڈرون فوٹیج
پیر کے روز ترکی اور شام میں آنے والے خوفناک زلزلے کا اندازہ متاثرہ علاقوں کی ڈرون فوٹیج سے بھی ہوتا ہے۔
شام میں زلزلے سے تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے نوزائیدہ بچی کو بچا لیا گیا
بچی کے ایک رشتہ دار نے بتایا کہ اس کی ماں زلزلے کے فوراً بعد لیبر میں چلی گئی تھیں اور مرنے سے پہلے انھوں نے بچی کو جنم دیا۔ بچی کے والد، چار بہن بھائی اور ایک خالہ بھی زلزلے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
ترکی زلزلہ: ’ہم زمین کو چکی کی طرح گھومتا محسوس کر رہے تھے‘
ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 5000 سے زیادہ ہو گئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد اس سے آٹھ گنا زیادہ ہو سکتی ہے۔
خواتین کا بینک: ’ہم پڑھ نہیں سکتے، گن سکتے ہیں، آپ آزما کر دیکھ لیں‘
انڈیا میں پچس سال پہلے جب خواتین کی جانب سے بنائے جانے والا یہ پہلا بینک بننے لگا تو ریزرو بینک آف انڈیا نے ان کی درخواست یہ کہہ کر مسترد کر دی کہ یہ خواتین ان پڑھ ہیں لیکن اس بات نے اس بینک کی صدر کو رکنے نہیں دیا۔
ڈرامہ کوئین
بی بی سی کی نئی آڈیو سیریز میں آپ کی اپنی زندگی کی کہانیاں سنیے
بات سرحد پار
تقسیمِ برصغیر کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر بی بی سی اردو اور ہندی کی مشترکہ پروڈکشن ایک خصوصی آڈیو سیریز ’بات سرحد پار: سرحد کے پار بات چیت‘ پیش کی جا رہی جس کے ذریعے ہم اس مشترکہ ثقافت اور ورثے کی ان کہانیوں، یادوں اور باتوں کو کہنے اور سننے جا رہے ہیں۔
پاکستان میں دالوں کی قلت کے سبب غریبوں کو دال بھی میسر نہیں
پاکستان میں دال کی قلت کے سبب غریبوں کو دال بھی میسر نہیں
’پٹھان‘ کا جادو سر چڑھ کر بولا
بالی ووڈ فلم پٹھان کی ریلیز سے پہلے ہی اس کے خلاف انڈیا میں ایک منظم بائیکاٹ مہم چلائی گئی۔ لیکن باکس آفِس پر پٹھان کی پرفارمنس نے سب کو حیران کر دیا۔
کیا ساری گندم سیلاب کھا گیا؟
سیلاب کی وجہ سے، خاص طور پر سندھ کے ایک بڑے علاقے میں فصل کی کاشت ہی نہیں ہو سکی۔ یعنی اس سال ممکن ہے کہ حالات بہتر ہونے کی جگہ مزید خراب ہوں۔
’خواتین کو حق ہے کہ وہ بچے پیدا کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ خود کریں‘
پاکستان میں اگر کوئی شخص یہ کہے کہ اسے بچے نہیں پیدا کرنے تو یہ بہت سے لوگوں کے لیے حیران کُن اور اجنبی تصور ہے کہ آخر بچوں کے بغیر گزارا کیسے ہو سکتا ہے؟
روس یوکرین جنگ سے پاکستان میں زوال پذیر ماچس انڈسٹری کیسے بحال ہوئی؟
سال 2022 میں انڈیا نے عشاریہ پانچ بلین ڈالر کی ماچس برآمد کی تھی تاہم اس دوران روس پر معاشی پابندیوں کے باعث اب دنیا کی نظریں دیگر ممالک پر ہیں جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔
پاکستان میں معاشی بدحالی: کیا پاکستان ان مسائل سے کبھی نکل سکے گا؟
بی بی سی نے پاکستان کی سیاست اور معیشت سے تعلق رکھنے والے افراد سے سوال کیا کہ پاکستان اس نہج تک کیسے پہنچا، ان مسائل کا حل کیا ہے اور کیا پاکستان ان مسائل سے کبھی نکل سکے گا؟
ایف 9 پارک ریپ کیس: ’ہم اب بھی اس تلاش میں رہتے ہیں کہ کیسے متاثرہ خاتون کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے‘
چند روز قبل وفاقی دارالحکومت کے علاقے ایف نائن پارک میں ہونے والے گینگ ریپ کے واقعہ میں پولیس ابھی تک ملزمان کا سراغ لگانے میں تو کامیاب نہیں ہوئی البتہ متاثرہ لڑکی کے بیان کی روشنی میں ایک ملزم کا خاکہ تیار تیار کر لیا گیا ہے۔
انڈیا میں سرکاری ملازمت کا جنون جس کے لیے والدین تک بچوں کو نقل کراتے پکڑے گئے
انڈیا میں سرکاری ملازمت پانے کے لیے امیدوار کسی حد تک جانے سے گریز نہیں کرتے۔ ان میں سے ایک غیر قانونی راستہ نقل کا بھی ہے جبکہ چند امیدوار اپنی جگہ کسی اور کو ٹیسٹ دینے کے لیے معاوضہ ادا کرتے ہیں۔
ٹرانس جینڈر جوڑے کا وائرل فوٹو شوٹ: ’لوگ سمجھتے ہیں ٹرانس مردوں کے بچے نہیں ہو سکتے‘
ضیا ایک لڑکے کے طور پر پیدا ہوئے لیکن انھوں نے ’ماں‘ کہلانے کا انتخاب کیا جبکہ زاہد لڑکی پیدا ہوئے لیکن اب خود کو مرد کہلوانا پسند کرتے ہیں۔
انڈیا میں صدیوں پرانے ستون جو کسی ساز کی طرح بجتے ہیں
کئی دہائیوں سے ستون سائنسی مطالعات کا موضوع رہے ہیں اور انسانی تخیل کو اپنی گرفت میں لے چکے ہیں۔ اس کے باوجود وہ آج بھی ایک معمہ بنے ہوئے ہیں اور ان کی تعمیر آج تک اہل علم کو سٹپٹا رہی ہے۔
’معجزانہ صلاحیتوں کے حامل‘ یا ’بھونڈی چالوں‘ کے ماہر، شہ سرخیوں میں آنے والے انڈین گرو
بھاگیشور دھام سرکار کے نام سے مشہور گرو کے حامیوں کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس روحانی طاقتیں ہیں اور وہ بیماروں کو ٹھیک کر سکتے ہیں اور مالی مسائل سے نمٹنے میں لوگوں کی مدد کر سکتے ہیں۔
چھ بالوں پر چھ چھکے: ’پانڈیا کو بھول جائیں، یہ افتخار احمد کا دور ہے‘
یہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار نہیں کہ کسی بیٹسمین نے ایک اوور میں چھ چھکے لگائے ہوں مگر افتخار احمد پہلے پاکستانی بلے باز ہیں جنھوں نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے اگرچہ یہ ایک نمائشی میچ تھا۔
پہلے حارث پھر شان، شاداب اور اب شاہین: ’اب سب مل کر اپنی بیویوں کو ورلڈ کپ گفٹ کریں‘
کچھ سوشل میڈیا صارفین اس موقع پر ہنسی مذاق کرتے ہوئے بھی نظر آئے تو کچھ کو شاہین آفریدی کا اپنی اہلیہ کو پیشانی پر بوسہ دینا نہ بھایا۔
ترکی اور شام میں زلزلہ: تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے نوزائیدہ بچی کو بچا لیا گیا
بچی کے ایک رشتہ دار نے بتایا کہ اس کی ماں زلزلے کے فوراً بعد لیبر میں چلی گئی تھیں اور مرنے سے پہلے انھوں نے بچی کو جنم دیا۔ بچی کے والد، چار بہن بھائی اور ایک خالہ بھی زلزلے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
ترکی کے سنسان شہروں کی خاموشی کو چیرتی آہیں: ’تم نے بہت دیر کر دی۔۔۔ کاش پہلے آ گئے ہوتے‘
جنوبی ترکی میں واقع اسکندرون زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والوں علاقوں میں سے ایک ہے۔ آرزو کی دو بھانجیاں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔ ان کے رونے کی آواز ضلع نومیون پر چھائی گہری خاموشی کو چیر دیتی ہے۔
ڈیٹنگ ایپ پر ملاقات کے بعد کس طرح ماں بیٹی کو ورغلا کر موت کی نیند سلا دیا گیا
ایک شاطر قاتل نے بینلن برک اور ان کی نوعمر بیٹی کو لالچ دے کر برسٹل میں ان کے گھر سے کئی سو میل دور سکاٹ لینڈ کے شہر ڈنڈی آنے پر اکسایا اور پھر انھیں قتل کر کے ان کی لاشوں کو اپنے کچن کے فرش میں دفن کر دیا۔
ہائبرڈ جنگ سے مقابلے کا مرکز جو حکومتوں کو خطرات کی نشاندہی اور ان سے بچنے میں مدد کرتا ہے
بی بی سی نے ایک ایسے مرکز کا دورہ کیا ہے جو نسبتاً نئی قسم کی جنگ کا، جو نیٹو اور یورپی یونین کے لیے تیزی سے تشویش کا باعث بن رہی ہے، مقابلہ کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔
جب ایک ہدایت کار نے امیتابھ بچن سے کہا ’تم شاعر کے بیٹے ہو، اداکاری نہیں شاعری کرو‘
زنجیر فلم نے ایک نامعلوم اداکار کے درجے سے اٹھا کر امیتابھ کو سپر سٹار بنا دیا۔ یہاں سے ہی ان کا ’اینگری ینگ مین‘ کا امیج بننا شروع ہوا۔
پٹھان: کیا انڈیا میں فلموں کے بائیکاٹ کی مہم کمزور پڑ رہی ہے یا ’شاہ رخ کی مقبولیت بازی لے گئی؟‘
اگرآپ فلم پٹھان سے جڑے اعداد وشمار دیکھیں تو یہ سٹار پاور اور اسے دیکھنے والوں کا فیصلہ واضح نظر آتا ہے۔ فلم 25 جنوری کو ریلیز ہوئی اور پہلے دن سے ہی یہ ہر روز کمائی کے نئے ریکارڈ قائم کرتی جا رہی ہے۔
ریاضی کا فارمولا جو بتاتا ہے کہ پیسہ ہمیں کس حد تک خوشی دیتا ہے
تحقیق کے مطابق آپ جتنا امیر ہوتے جاتے ہیں پیسہ خوشی پر زیادہ فرق نہیں ڈالتا۔
کمر درد کے بارے میں کب پریشان ہونا چاہیے اور کب نہیں؟
ترقی یافتہ معاشروں میں، کمر کے درد نے ایک وبا کی شکل حاصل کر لی ہےاور اسے صحت کے سب سے زیادہ متعلقہ مسائل میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ یہ، 80 فیصد سے زیادہ آبادی کو اپنی زندگی میں کسی بھی وقت متاثر کرتا ہے۔
دنیا بھر میں خواتین ’نارمل ڈیلیوری‘ کی خواہش ہی کیوں کرتی ہیں؟
بہت سی حاملہ خواتین کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ کسی طبی پیچیدگی کے بغیرایک ’خوبصورت‘ زچگی سے گزریں۔ یہ بات چند خواتین کے لیے تو ممکن ہو جاتی ہے مگر ایسی خواتین جن کو ایسا نصیب نہیں ہوتا ان کے لیے یہ سوچ نقصان دہ ہو سکتی ہے۔
کیا مستقبل میں میٹا ورس آپ کے کام کرنے کی نئی جگہ ہو گی؟
جب ہم 50 برس بعد پیچھے مڑ کر دیکھیں گے تو ممکن ہے کہ وہ انٹرنیٹ جسے ہم اب استعمال کرتے ہیں ہمیں بہت قدیم لگے۔ انٹرنیٹ ممکنہ طور پر سکرین کے پیچھے تک محدود نہیں رہے گا بلکہ یہ ممکن ہے کہ ہم اس کے ساتھ مختلف طریقے سے انٹریکٹ کریں گے۔
خصوصی رپورٹس
شہنشاہ اکبر کی ’آیا‘ ماہم انگہ: مغل سلطنت کی طاقتور ترین خاتون جن کے زوال کا باعث ان کا بیٹا بنا
ماہم انگہ ذہین اور قابل تھیں۔ شاہی گھرانہ اور حرم ان کے ہاتھ میں تھا، سو جلد ہی اکبر کے درباری معاملات کو سنبھال لیا۔ وہ نوعمر شہنشاہ کی سیاسی مشیر اور مغل سلطنت کی ممکنہ طور پر دوسری طاقتور ترین شخصیت بن گئیں۔
خون آلود سیٹ پر ارشد شریف کے بال اور آئی فون: متضاد دعوے اور تحقیقات سے جڑے اہم سوال
صحافی ارشد شریف 23 اکتوبر کی رات کینیا کے علاقے مگاڈی میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہوئے تھے۔ بی بی سی کی ٹیم کینیا میں جاری تحقیقات میں پیشرفت جاننے کے لیے نیروبی پہنچی اور اس کیس سے جڑے مختلف کرداروں سے بات چیت کی۔ ہم نے یہ سمجھنے کی کوشش کی ہے کہ اب تک کی تحقیقات میں کس نوعیت کے تضاد اور خامیاں ہیں۔
جوتے کی مدد سے کس طرح پنجاب میں بچوں سے زیادتی اور قتل کے مجرم کو پکڑا گیا؟
پنجاب کے شہر چونیاں سے کم عمر بچے غائب ہو رہے تھے اور پولیس انھیں تلاش کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی تھی، مگر پھر جوتے کے ایک نشان نے پولیس کو قاتل تک پہنچا دیا۔۔۔ پنجاب میں سنگین جرائم کی سائنسی بنیادوں پر تفتیش کیسے مجرموں کو تختہ دار تک پہنچا رہی ہے؟
ماہ چوچک بیگم: مغل بادشاہ اکبر کے لیے ’دردِ سر‘ ثابت ہونے والی سوتیلی ماں، جنھوں نے کابل پر حکومت کی
جب ماہ چوچک پہلی بار ہمایوں سے ملیں تو وہ بولنے سے بھی شرماتی تھیں۔ یہاں تک کہ ہمایوں کوان کا نام جاننے سے پہلے دو بار پوچھنا پڑا مگر ہمایوں کی موت کے بعد اس شرمیلی لڑکی کو اپنے عزائم ظاہر کرنا تھے۔